Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بھارت امریکا کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے، چین نے ہمسائیہ ملک کو خبردار کردیا

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 07:03am

چین اور بھارت کے درمیان کھنچی سرحدی لکیر "لائن آف ایکچوئل کنٹرول" تاحال آؤٹ آف کنٹرول ہے، چینی و بھارتی ملٹری کمانڈرزکے درمیان ہونے والا سات گھنٹے کا طویل اجلاس بھی کشیدگی کم نہ کرسکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسی کو امید نہیں کہ اس میٹنگ سے معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب چین کے سرکاری میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت امریکا کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے۔

ایل اے سی پر چین اور بھارت کے اعلیٰ ملٹری کمانڈرز کا سات گھنٹے طویل اجلاس کوئی اچھی خبرنہ لاسکا۔

بارڈر پر قائم ايک چيک پوسٹ پر چین اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وفد کی قیادت 14 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ نےکی، جبکہ چینی وفد کی سربراہی جنوبی زنجیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل لین لیو نے کی۔

نئی دہلی میں ماہرین نے کہا ہے کہ اس اجلاس سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں، اس حوالے سے دونوں جانب سے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمزکے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکہ بیجنگ پردباؤ بڑھانے کیلئے صرف ذاتی سٹریٹجک مفادات دیکھ رہا ہے، اسے کسی اور کی کوئی فکر نہیں۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق چین اپنی سرزمین سے ایک انچ بھی دستبردار نہیں ہوگا اور بھارت کے کسی بھی غلط اندازے پر اسے سخت ردعمل سہنا پڑے گا۔

اخبار نے کہا بھارت سے دشمنی نہیں چاہتے، نہ ہی چاہتے ہیں انڈیا امریکا کے ہاتھوں بے وقوف بنے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div